السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مفتی فضل عظیم بھیروی نے کہاہے کہ مولوی نوردین اورعبداللہ چکڑالوی پہلے اہلحدیث غیرمقلدتھے ۔کیاان کایہ دعوی صحیح ہے۔ ؟ جزاكم الله خيرا
مفتی فضل عظیم بھیروی نے کہاہے کہ مولوی نوردین اورعبداللہ چکڑالوی پہلے اہلحدیث غیرمقلدتھے ۔کیاان کایہ دعوی صحیح ہے۔ ؟ جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس میں کوئی شک نہیں کہ مولوی نو رالدین اورعبداللہ چکڑالوی گمراہ ہوگئے تھے۔ مگرپہلے کہاں سے نکلے ؟ حنفیت سے نکلے؟ معلوم ہوتاہے کہ اصل خراب تھا۔ پھر اہل حدیث کے مذہب میں کس طرح ٹھہر سکتے تھے ؟ رسول اللہﷺ نے مدینہ کو طابہ (اچھا۔عمدہ ۔کھرا) فرمایا۔ ایک شخص نے آپ ﷺ سے بیعت کی پھرکچھ تکلیف دیکھ کرکہنے لگا۔ میری بیعت واپس کردو۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس کی طابہ کی مثال کٹھالی کی ہے۔ جیسے وہ لوہے کی میل کو دورکردیتی ہے۔ اس طرح طابہ بھی کھوٹے آدمی کو اپنے سے نکال دیتاہے۔ اہل حدیث کوبھی چونکہ براہ راست اسی طابہ سے نسبت ہے۔ اس لیے ان میں بھی ایساویساآدمی نہیں رہ سکتا۔ اگرمفتی صاحب سے پوچھاجائے کہ بریلوی جماعت علی شاہی وغیرہ کس طرح پیدا ہوگئے کیایہ بھی اہلحدیث کا اثرہے ۔؟
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ