سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(9) آیات صفات متشابہات میں سے ہیں یا کہ محکمات میں سے؟

  • 21774
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2869

سوال

(9) آیات صفات متشابہات میں سے ہیں یا کہ محکمات میں سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیات صفات متشابہات میں سے ہیں یا کہ محکمات میں سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک لحاظ سے تو یہ آیات متشابہات کے حکم میں ہیں۔کیفیات کے لحاظ سے لیکن دوسری جہت سے اگر غور کیا جائے تویہ آیات الصفات متشابہات میں سے نہیں ہیں کیونکہ معنی کے اعتبار سے عربی زبان میں ان کا معروف معنی جانا جاتا ہے تو کیفیت کے لحاظ سے یہ آیات متشابہات ہوئیں کیونکہ ہمارے لیے اللہ کی ذات کو پہچاننا ہی جب محال ہے تویقیناً اللہ کی صفات پہچاننا بھی ممکن نہیں۔

اس لیے خطیب بغدادی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ صفات کے بارے میں بھی نفی واثبات کے لحاظ وہی کچھ کہنا چاہیے کہ جو ہم اللہ کی ذات کے بارے میں کہتے ہیں تو جس طرح ہم اللہ کے لیے ذات ثابت کرتے ہیں ذات کی نفی نہیں کرتے،نفی سے مراد مطلق انکار۔تو اسی طرح صفات کے بارے میں بھی  ہمارا یہی عقیدہ ہے کہ ہم اللہ کے لیے صفات ثابت کرتے ہیں۔اس کی نفی نہیں کرتے لیکن جس طرح اللہ کی ذات کی ہم کیفیت بیان نہیں کرتے اسی طرح صفات کی بھی کیفیت بیان نہیں کرتے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

توحید اسماء وصفات کے مسائل صفحہ:84

محدث فتویٰ

تبصرے