سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ویب سائٹ کے بارے میں

مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی و خارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب و سنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول و فروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب و سنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آرا کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز مقلدین علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کارکو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے تمام پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل تلاش کر سکیں۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے ’اردو فتوی ڈاٹ کام‘ سائٹ کا اجرا کیا۔