الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایک ایسی مرسل روایت تو موجود ہے ، جس میں یہ ذکر ہے کہ مومن بزدل ہو سکتا ہے، بخیل ہو سکتا ہے لیکن جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے خطبا حضرات نے اسی حدیث سے سوال میں بیان کردہ مفہوم کشید کیا ہو۔صفوان بن سلیم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا: ’’ أيكون المؤمن جبانا ؟ قال : نعم ، فقيل : أيكون المؤمن بخيلا ؟ قال : نعم ، فقيل له : أيكون المؤمن كذابا ؟ قال : لا ‘‘ کیا مومن بزدل ہوسکتا ہے؟آپ نے فرمایا:ہاں،عرض کیا گیا کہ کیا مومن بخیل ہوسکتا ہے؟آپ نے فرمایا:جی ہاں،پھرآپ سے پوچھا گیا :کیامومن جھوٹا ہوسکتا ہے؟آپ نے فرمایا کہ نہیں۔[مؤطا امام مالک:1630،شعب الایمان للبیہقی:4812ضعیف] ۔یہ روایت مرسل صحیح ہے۔[الذب الاحمد للالبانی:ص۴۳،دار الصدیق، الطبعۃ الاولی، ۱۴۲ھ] وباللہ التوفیق
|