کیا رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق کوئی حدیث وارد ہوئی ہے؟
جی ہاں! رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق صحیح مسلم شریف میں حدیث مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حِجَّةً"
ترجمہ: رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
اور ایک دوسری روایت میں ہے:
تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي
ترجمہ: میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔ ([1])