سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) کیا حنفی اہل حدیث ہیں

  • 532
  • تاریخ اشاعت : 2012-04-23
  • مشاہدات : 1075

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاحنفی اہل حدیث ہیں؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاكم الله خيرا


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاحنفی اہل حدیث ہیں؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہرنیک نیت مسلمان کی نیت یہ ہوتی ہے کہ مجھے رسول اللہ کا راستہ ملے۔ اس معنی سے بیشک ایسے نیک نیت حنفی اہل حدیث ہیں لیکن ایک معنی اہل حدیث کےخاص ہے وہ یہ کہ براہ راست احادیث وآثارکی جستجوکی جائے اورکسی خاص شخص کے اقوال پرمذہب کی بنیاد نہ رکھی جائے نہ کسی ایک کے مذہب کی تقلیدکی جائے اس معنی سے حنفیہ اہل حدیث نہیں۔ بلکہ وہ ایک خاص جماعت ہے جو اہل حدیث کے نام سے مشہورہے۔

شاہ ولی اللہ صاحب ؒ انصاف ص 89پرلکھتے ہیں ۔اس کااردوترجمہ یہ ہے :۔

بعض کومیں نے یہ کہتے ہوئے پایا ہے کہ کل دوفرقے ہیں تیسرانہیں ایک ظاہریہ دوسرااہل الرائے۔ اورجوقیاس واستنباط کرے وہ اہل الرائے ہے جوقیاس واستنباط نہ کرے وہ اہل ظاہرہے۔ (لیکن)بخداحقیقت میں ایسانہیں۔ کیونکہ رائے سے مرادنفس فہم اورعقل نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ اس سے تو کوئی خالی نہیں اور نہ وہ رائے مرادہے۔ جس کا اعتماد سنت پر نہ ہو۔ کیونکہ مسلمان محض اپنی طرف سے کوئی بات نہیں گھڑتا اور نہ استنباط وقیاس پرقدرت مرادہے۔ کیونکہ امام احمدؒ واسحق ؒ بلکہ امام شافعی ؒ بالاتفاق اہل الرائے نہیں۔ حالانکہ وہ استنباط وقیاس کرتے ہیں۔ بلکہ اہل الرائے سے وہ قوم مرادہے جو اجماعی اورجمہوری مسائل کے علاوہ باقی مسائل میں متقدمین سے کسی ایک شخص کے اصول کی پابندہے۔ اور اکثر کام ان کا ایک مسئلہ کو دوسرے مسئلہ پرقیاس کرناہے اور اصولوں سے کسی اصول کے موافق کرناہے بغیرجستجو احادیث وآثارسلف کے۔ اورظاہری وہ شخص ہے جونہ قیاس کا قائل ہے اور نہ آثارصحابہ ؒ وتابعین ؒ کاقائل ہے۔ جیسے داؤدابن حزم ؒ اور ان ہر دوفرقوں کے درمیان محققین اہل سنت ہیں۔ جیسے امام احمدؒ اورامام اسحق ؒ ۔

علاوہ ازیں مولانامحمدحسین مرحوم بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ جلد22 ص 273 میں اہل حدیث اور مذاہب اربعہ میں عموم خصوص من وجہ کی نسبت بتائی ہے اس سے بھی معلوم ہواکہ ایک جماعت خاص اہل حدیث ہے جوگروہ مقلدین سے الگ ہے ۔  


فتاویٰ ابن باز

جلد اول

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ

ABC