سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156)ابن تیمیہ اہل سنت میں سے نہیں ؟

  • 26233
  • تاریخ اشاعت : 2021-02-23
  • مشاہدات : 519

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 لوگ کہتے ہیں کہ ابن تیمیہ اہل سنت میں سے نہیں بلکہ وہ گمراہ شخص تھا جو دوسروں کو گمراہ کرتاتھا۔ ابن حجر وغیرہ نے بھی یہی کیا ہے۔ کیا ان کی یہ بات سچی ہے یا جھوٹی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ رحمہ اللہ  اہل سنت کے اماموں میں سے ایک امام ہیں، جو حق کی طرف دعوت دیتے اور سیدھے راسے کی طرف بلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے سنت کی مدد فرمائی اور اہل بدعت اور گمراہوں کا زور توڑا۔ جو شخص ان کے متعلق کچھ اور کہتا ہے وہ خود ’’بدعتی‘‘ گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ہے۔ ان لوگوں کو حقیقت کی سمجھ نہیں آئی‘ اس لئے انہوں نے حق کو باطل اور باطل کو حق سمجھ لیا۔ جسے اللہ تعالیٰ نے بصیرت عطافرمائی اور اسے ان کی اور ان کے مخالفین کی کتابیں پڑھی ہیں اور ان کی سیرت کا مخالفین کی سیرت سے موازنہ کیا ہے، اسے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے۔ یہ چیز فریقین کے درمیان فیصلہ اور وضاحت کرنے والی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۹۰۲۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 168

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ