السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس نے اپنی اولاد کو قرآن شریف پڑھایا اس کو آخرت میں ایسی ٹوپی ملے گی جس کی روشنی سورج سے بہت گنا ہوگی تو کیا تاج والے کا جسم کا یا بدن بھی سورج سے زیادہ روشن ہوگا اورجس نے قرآن کا درس دیا ان کو بھی ملے گا یا نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث کے الفاظ میں تاج کی روشنی کا زکر ہے بدن کی روشنی کا نہیں لہذا یہ غیر ثابت ہے درس دینے والے کا زکر بھی حدیث شریف میں نہیں ہے۔امید ہے اس کو بھی ملے گا۔(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول صفحۃ 83)(یہ حدیث مشکواۃ شریف ص186 باب فضائل القرآن فصل ثانی میں معاذ جہنی کی روایت سے مروی ہے۔)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب