سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) حفاظت کے لیے آیۃ الکرسی پڑھنا

  • 12110
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1809

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دکان میں سا مان کی حفاظت کے لئے آیت الکرسی کتنی مرتبہ پڑھنی چاہیے، پھراسے دکان بند کرنے سے پہلے یابعد پڑھاجائے ،نیز پھونک بھی مارنا چاہیے یانہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  احادیث میں ہے کہ آیت الکرسی پڑھنے سے انسان ،شیاطین سے محفوظ ہوجاتا ہے اوراللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ اس کی حفاظت کے لئے تعینات کردیا جاتا ہے بشرطیکہ سوتے وقت بستر پربیٹھ کر اسے پڑھا جائے۔    [بخاری :۲۳۱۲]

یہ وظیفہ حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ کوشیطان نے بتایا تھا جب وہ صدقۃ الفطر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ تاہم رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی تصدیق سے اس وظیفہ کی حقانیت واضح ہوگئی ،لیکن سامان وغیرہ کی حفاظت کے لئے بھی ہمارے ہاں اسے پڑھا جاتا ہے، جیسا سوال سے معلوم ہوتا ہے اس کاحدیث میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔    [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:190

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ