السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتنی حدیثیں ایسی ہیں اور کون کون سی ہیں جو بہ ظاہر قرآن کی کسی آیت یا آپس میں ٹکراتی ہوں؟ قرآن اور حدیث کا حوالہ دے کر بتائیں۔ (سائل)( ۲۰ ۔اپریل۲۰۰۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کوئی ایسی صحیح حدیث نہیں جو قرآن سے ٹکراتی ہو۔ امام ابن خزیمہ نے فرمایا تھا اگر کوئی ایسا محسوس کرتا ہے تو میرے پاس آئے میں اس کا حل پیش کروں گا۔
بہ ظاہر آپس میں متعارض احادیث خاصی تعداد میں ہیں البتہ محدثین کرام رحمہم اللہ نے ان احادیث کی اُن کے محل اور مقام کے مطابق شرح کرکے، اُن کے صحیح معانی بیان کرکے تعارض رفع کیا ہے۔ کتب احادیث کی طرف مراجعت کریں حقیقت حال واضح ہوجائے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب