سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(146) حافظ قرآن کی عزت

  • 13929
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2932

سوال

(146) حافظ قرآن کی عزت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ قرآن کی شان کیا ہے؟ اگر کوئی پیشہ ور ملا اے کہے کہ دفع ہوجاؤ۔ تم یہ کررہے ہو وہ کررہے ہو تو یہ کہاں تک درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حافظ قرآن اور عالم دین دونوں کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور قرآن کے حافظ ’قاری اور عالم کی عزت و احترام کرنا ہو مسلمان کا فرض ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کےدن حافظ قرآن کے والدین کے سر پر روشنی کا تاج ہوگا اور وہ اپنے والدین کے حق میں شفاعت کرے گا۔ اگر کسی نے حافظ قرآن کی توہین کی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ سےمعافی مانگنی چاہئے۔ یہ گناہ ہے۔ ایک مسلمان کو تو عام  مسلمان بھائی کی بھی عزت کرنی چاہئے جبکہ حافظ قرآن اور عالم دین کا تو مقام ہی بلند ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص328

محدث فتویٰ

تبصرے