حیض والی عورت ایک دو آیت لڑکیوں کو پڑھا سکتی ہے یا نہیں؟ اگر حیض والی عربی عبارت نہ پڑھے تو ترجمہ ایک دو آیت کا یاد کرسکتی ہے یا نہیں۔ دونوں کی بابت شریعت میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حیض والی عورت آیت نہ پڑھے۔ ہجے کرا دے رواں نہ پڑھے کیونکہ قرآن پڑھنے سے نہی آئی ہے ترجمہ پڑھنے کا کوئی حرج نہیں کیونکہ ترجمہ قرآن نہیں۔ قال الله تعالیٰ ان انزلناه قراٰنا عربياً۔
وباللہ التوفیقماخذ:مستند کتب فتاویٰ