سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

معوذتین پڑھ کر سونا

  • 196
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1799

سوال

معوذتین پڑھ کر سونا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رات کو معوذتین پڑھ کر جو جسم پر ہاتھ پھیرتے ہیں کیا اس عمل  میں مخصوص جگہوں پر بھی ہاتھ پھیرنا جائز ہے ۔مثلا شرمگاہ یا پاؤں۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات لیٹے وقت اپنی ہتھیلیوں کو جمع فرماتے،ان میں پھونک مارتے اور سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھتے۔ پھر ان دونوں ہاتھوں کوسر اور چہرے پر پھیرتے اور جہاں تک استطاعت ہوتی اپنے جسم پر آگے سے پھیرتے تھے یعنی لیٹے لیٹے جہاں تک ہاتھ جا سکتے ہیں وہاں وہاں پھیر لیتے تھے۔ اور ایسا تین دفعہ کرتے تھے۔

﴿بخارى۵۰١۷﴾

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے