مفتی عظیم بھیروی نے یہ بھی لکھاہے کہ اصحاب صحاح ستہ مقلدتھے ۔کیایہ صحیح ہے۔؟جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحاب صحاح ستہ کومقلدسمجھنا ڈبل غلطی ہے۔ حجتہ اللہ البالغہ میں ہے کہ اصحاب صحاح ستہ کو اکثر مسائل میں موافقت کی وجہ سے شافعی ؒ کی طرف نسبت کیاجاتاہے۔ یعنی ان کا بہت سے مسائل میں اجتہاد امام شافعی ؒ کے موافق ہوگیا ورنہ یہ مقلدنہ تھے۔ اس طرح شاہ عبدالقادرجیلانی ؒ کا اجتہاد اکثر مسائل میں امام احمدؒ کے موافق ہوگیا۔ اس لیے ان کوامام احمدؒ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اس سے انسان مقلدتھوڑا ہی بنتاہے یہ بزرگ سب مجتہد ہی تھے۔
علاوہ ازیں مولانامحمدحسین مرحوم بٹالوی نے اشاعۃ السنۃ جلد22 ص 273 میں اہل حدیث اور مذاہب اربعہ میں عموم خصوص من وجہ کی نسبت بتائی ہے اس سے بھی معلوم ہواکہ ایک جماعت خاص اہل حدیث ہے جوگروہ مقلدین سے الگ ہے۔
وباللہ التوفیقماخذ:مستند کتب فتاویٰ