عورت اگر خاموشی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرے تو صحیح ہے یا اس کےلیے بھی واجب ہے کہ ترتیل کے ساتھ تلاوت کرے؟
تلاوت مین ترتیل واجب نہیں نہ مرد کے لیے اورنہ عورت کےلیے البتہ تلاوت کے آداب میں ضرور ہے۔ حسن قراءت کا تقاضا یہ ہے بشرطیکہ الفاظ اور حروف حذف نہ ہوں
حالات کے مکابق قراءت کو جہری وسری دونوں طرح کیا جاسکتا ہے۔اگر قراءت سری کرنےمیں زیادہ خشوع وخضوع پیداہوتو قرائت جہری کرنی چاہیے بشرطیکہ کسی کو ایذاء نہ پہنچے اور قرائت سری کرنےمیں زیادہ خشوع ہو تو قراءت سری کی جائے اور دونوں صورتیں برابر ہوں تو انسان کو اختیار ہے جس طر ح چاہیے قراءت کرلے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابماخذ:مستند کتب فتاویٰ