سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگرنماز عصرکی تین رکعات پڑھ کر سلام پھیر دیں تو کیا کریں

  • 2129
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 151

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امام صاحب اگر عصر کی نماز تین رکعات پڑھا کر سلام پھیر دیں تو کیا نماز دہرائی جائے گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت میں اسی وقت جب پتا چل گیا کہ چار کی بجائے تین رکعات ادا ہوئی ہیں تب ایک رکعت کو دوبارہ باجماعت ادا کرلیا جائے گا اور سلام پھیرنے سے قبل  سجدہ سہوکر لیا جائےگا۔ مکمل نمازدہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔مزید تفصیلات کے لیے سجدہ سہوکا جواب ملاحظہ فرمائیں۔
https://urdufatwa.com/view/1/23699

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی