سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) کیا حضرت مولانا شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الئی لکھنوی حنفی تھے؟

  • 6753
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2035

سوال

(200) کیا حضرت مولانا شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الئی لکھنوی حنفی تھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حضرت مولانا شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ  اور مولانا عبد الئی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ  ہردو حضرات حنفی تھے۔ یا اہلحدیث۔ ؟ اگرحنفی تھے تو سورہ فاتحہ خلاف الامام کی کیوں تایئد کرتے  تھے۔ اگرکرتےتھے۔ تو غالبا ً خود بھی امام کے  پیچھے فاتحہ پڑھتے ہوں گے۔ اگر اہل حدیث تھے تو یہ کیوں مشہور ہے۔ کہ آپ حنفی تھے۔ (ایضاً)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مولانا عبد الحئی  لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ  تو اپنے آپ کوحنفی لکھتے تھے۔ شاہ صاحب بلباس حنفیت عامل تھے۔  مگر احادیث کا ان پراثر تھا۔ اس لئے بہت سے مسائل حدیثیہ کے  قائل تھے۔ مثلاً شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ  رفع الیدین کی بابت فرماتے ہیں۔

والذييرفع احبالي ممن لا يرفع  جو رکوع کے وقت رفع یدین کرتا ہے۔ وہ نہ کرنے والے سے محبوب تر ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص153

 

محدث فتویٰ

تبصرے