سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(345) حنفی کی نماز عید شافعی کے پیچھے؟

  • 6133
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2608

سوال

(345) حنفی کی نماز عید شافعی کے پیچھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حنفی مولانا صاحب کہتے ہیں کہ شافعی امام کے پیچھے حنفی کی نماز عیدین نہیں ہوتی۔ کیونکہ حنفی کے نزدیک واجب ہے۔ اور شافعی کے نزدیک سنت موکدہ ہے۔ اس لئے قرآن وحدیث سے جواب دیجئے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین میں بھی حنفی کو شافعی کی اقتداء جائز ہے۔ جیسا کہ رمضان میں شافعی کے پیچھے جائز ہے کیونکہ شافعیوں کے نزدیک وتر سنت ہیں۔ یہ کوئی وجہ نہیں کہ ای کے ایک فریق ایک نماز کو واجب کہتا ہے۔ یا سنت اول تو اس لئے کہ یہ اصطلاحات زمانہ رسالت سے بعد کی ہیں۔ اس حد تک قابل اعتماد نہیں ہیں۔ کے ان پر بناء شرعی رکھی جائے۔ دوسرے اسی لئے کہ حدیث سے ثابت ہے۔ کہ امام نفل پڑھتا تھا۔ اور  مقتدی فرض پڑھا کرتے تھے چنانچہ معاذرضی اللہ تعالیٰ عنہ والی حدیث میں صاف تصریح ہے۔ کہ وہ آپﷺ کے پیچھے فرض ادا کر کے اپنے م قتدیوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ جو یقینا معاز رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے نفل تھے۔ اور اقتداء کنندگان کے فرض آپ ﷺ  نے یہ سن کر منع نہیں فرمایا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 544

محدث فتویٰ

تبصرے