سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) مولانا روم اور ان کی تعلیم

  • 541
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1080

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مولاناروم کے متعلق آپ کاکیاخیال ؟کیاان کی تعلیم حضرت کی تعلیم کے مطابق ہے ؟جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کچھ مطابق ہے کچھ خلاف بھی ہے۔ مثلاً یہ کہنا ہرشئے میں (حق )ہے۔ یعنی خداہے۔ یہ ٹھیک نہیں۔ کیونکہ قرآن وحدیث میں ہے کہ اللہ عرش پرہے۔ ہاں اگرحق سے مراد یہ ہو جس کی طرف مندرجہ آیت میں اشارہ ہے توپھرہرشئے میں حق کا ہونا ٹھیک ہے۔

﴿وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ﴾---سورة الحجر٨٥

’’ہم نے آسمان ،زمین اورجوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کوصرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے۔‘‘ یعنی ان اشیاء کی پیدائش لغونہیں۔ بلکہ کسی فائدہ کے لیے ہے یا یہ اشیاء وہم اور خیال نہیں۔ جیسے ایک گمراہ فرقے (سوفسطائیہ ) کامذہب ہے۔ بلکہ یہ سچ مچ ہیں اورہرشے اپنے اندرایک حقیقت رکھتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص105 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ