سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) سید عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ

  • 515
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1881

سوال

(13) سید عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شاہ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ حنبلی مقلد تھے ؟ 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

شاہ عبد القادرجیلانی رحمہ اللہ  کو حنبلی کہنا غلطی ہے۔ امام شعرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ولی مقلد نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں وہ دو اماموں کے مذہب پر فتوی دیتے تھے۔ اس سے بھی ظاہر ہے کہ وہ تقلید شخصی کے قائل نہیں تھے۔ بلکہ دلیل کی رو سے جس کا مذہب راجح قرار پاتے اس پر فتوی دیتے اور امام احمد رحمہ اللہ کے مذہب پر خاتمہ کا یہ مطلب ہے کہ اہل حدیث کے مذہب پر خاتمہ کر۔ کیونکہ امام احمد رحمہ اللہ کا مذہب اوروں کی نسبت قرآن وحدیث کے زیادہ قریب ہے نیز وہ اصل اہل حدیث تھے۔ اس لئے شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے انصاف میں ان کومحقق اہل سنت شمار کیا ہے۔  

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 

 

 

تبصرے