سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کھانے میں مکھی گر جانا

  • 30
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2041

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کھانے پینے کی چیز میں اگر مکھی گر جائے تو کیا کیا جائے۔؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مکھی کے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث حسب ذیل ہے: ’’ اگر تم میں سے کسی کے مشروب میں مکھی گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس کو مشروب میں ڈبکی دے پھر اسے نکال پھینکے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری تو دوسرے میں شفا ہے۔ ‘‘[1]

ایک دوسری روایت میں کچھ تفصیل ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تمہارے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے اس میں ڈبو لو کیونکہ اس کے ایک پَر میں بیماری اور دوسرے میں شفا ہوتی ہے اور یہ بیماری والے پر سے اپنا بچاؤ کرتی ہے لہٰذا اسے مکمل طور پر ڈبو لینا چاہیے۔ [2]

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کھانے یا پینے والی چیز میں اگر مکھی گر کر مر جائے تو کھانا یا مشروب اس سے پلید نہیں ہوتا کیونکہ اگر مکھی کی موت کھانے یا مشروب کو ناپاک بنانے والی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پھینک دینے کا حکم دیتے لیکن آپ نے ایسا نہیں فرمایا: شہد کی مکھی ، بھڑ، مکڑی اور دیگر کیڑے مکوڑے بھی مکھی کی طرح ہیں، کیونکہ اس حدیث سے ماخوذ حکم عام ہے۔

[1] صحیح البخاري ، بدء الخلق : ۳۳۲۰۔

[2] سنن أبي داؤد ، الاطعمۃ : ۳۸۴۴۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

 

تبصرے