سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) کتاب "السنۃ" کی نسبت عبد اللہ بن احمد بن حنبل کی طرف کرنا

  • 21939
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1490

سوال

(174) کتاب "السنۃ" کی نسبت عبد اللہ بن احمد بن حنبل کی طرف کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کتاب "السنۃ" کی نسبت عبد اللہ بن احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ  کی طرف کرنا درست ہے جبکہ کوثری اس نسبت کا انکار کرتے ہیں۔(فتاوی المدینہ:75)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کتاب کے بارے میں میں نے کوئی تحقیق یا بحث نہیں کی لیکن قدیم اور جدید دونوں دور کے علماء اس کتاب کی نسبت عبد اللہ کی طرف کرتے ہیں اور کوثری تو سنت اور اہل سنت کا دشمن ہے۔ اس کا دعوی بغیر دلیل کے قبول نہیں ہے۔ اگر واقعتاً اس کے پاس کوئی قطعی دلیل ہے کہ جو اس کتاب کی ان کی طرف نسبت کرنے کے منافی ہو تو جلد از جلد منظر عام پر لے آئیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

بعض کتب اور مصنفات کے بارے میں سوالات   صفحہ:256

محدث فتویٰ

تبصرے