السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دو آدمی جماعت کروا رہے ہوں تو تیسرا آدمی جماعت میں کیسے شامل ہو گا کس طرف کھڑا ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دو آدمی جماعت کروا رہے ہوں تیسرا آدمی آ گیا امام صاحب مقتدی کو پیچھے کر دیں۔
صحیح مسلم جلد دوم ص ۳۱۷ میں ہے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے پھر جبار بن صخر رضی اللہ عنہ آ کر رسول اللہ ﷺ کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے دونوں کو اپنے پیچھے کر دیا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب