سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) نماز باجماعت صف مکمل ہونےکی صورت میں کس طرح شامل ہو.؟

  • 1606
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1090

سوال

(150) نماز باجماعت صف مکمل ہونےکی صورت میں کس طرح شامل ہو.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر نماز باجماعت ہو رہی ہو صف مکمل ہونے کی صورت میں کس طرح صف میں شامل ہوا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس صورت میں اکیلا صف کے پیچھے کھڑا ہو جائے اور اگر کوئی آدمی ساتھ مل جائے تو فَبِہَا ورنہ جتنی رکعات اکیلا پڑھے اتنی امام کے سلام کے بعد اٹھ کر پڑھ لے صف سے آدمی کھینچنے والی روایت کی سند کمزور ہے اور «مَنْ صَلّٰی خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہٗ فَلْیُعِدْ صَلاَتَہٗ»(ابوداود ۔ ابواب الصفوف ۔ باب الرجل یصلی خلف الصف وحدہ)

’’جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے تو وہ دوبارہ نماز لوٹائے‘‘ صحیح حدیث ہے ۔

بعض علماء کا خیال ہے ’’اگر صف میں جگہ ہے تو پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی اور اگر صف میں جگہ نہیں ہے تو یہ اضطراری کیفیت ہو گی ایسی صورت میں اکیلے ہی کھڑے ہو جانا چاہیے نماز ہو جائے گی کیونکہ اگلی صف میں کسی مقتدی کو پیچھے کھینچنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔(ارواء الغلیل ص ۳۲۹ ج۲)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 137

محدث فتویٰ

 

تبصرے