امام جعفر صادق کی کتنی اولادیں تھیں، ان کے نام بتا دیں۔؟
امام جعفر صادق اہل تشیع میں سیدنا علی سے شروع ہونے والے سلسلۂ امامت کے چھٹے (6) امام تھے۔آپ کا نام جعفر، کنیت ابو عبداللہ اور لقب صادق تھا۔ آپ امام محمد باقر کے بیٹے امام زین العابدین کے پوتے اور سیدنا حسین کے پڑپوتے تھے۔
آپ کے مختلف بیویوں سے دس بیٹے بیٹیاں تھے جن میں سے سات لڑکے اورتین لڑکیاں تھیں لڑکوں کے نام یہ ہیں۔
1۔ اسماعیل ۲- موسی کاظم ۳- عبداللہ ۴- اسحاق ۵- محمد ۶۔ عباس ۷۔ علی ۔ اورلڑکیوں کے اسماء یہ ہیں : ۱- ام فروہ ۲- اسماء ۳- فاطمہ (نورالابصار : ۱۳۳)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابماخذ:مستند کتب فتاویٰ