سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز باجماعت کے درمیان میں شامل ہونے کا طریقہ

  • 10830
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 1386

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

براہ مہربانی مجھے پانچوں نمازوں میں با جماعت نماز میں درمیان میں شامل ہونے کا طریقہ بتا دیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے درمیان میں شامل ہونے کا طریقہ یہی ہے کہ آپ جس حالت میں بھی امام اور مقتدیوں کو دیکھیں اسی حالت میں تکبیر تحریمہ کہہ کر آپ ان کے ساتھ شریک ہو جائیں اور جو رکعات باقی رہتی ہوں وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر پڑھ لیں۔ہاں البتہ یہ یاد رکھیں کہ جس رکعت میں آپ نے سورۃ الفاتحہ نہ پڑھی وہ آپ کو اٹھ کر پڑھنی پڑھے گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ