سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

صف کہاں سے شروع کی جائے؟

  • 10459
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 995

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کی صف کوکہاں سے شروع کیا جائے؟کیا صف کو امام کے پیچھے سے شروع کیا جائے یاد آیئں جانب کے کنارے سے شروع کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی صف کو امام کے پیچھے سے شروع کرکے دایئں بایئں پھیلادیا جائے اور اسے دایئں جانب کے کنارے سے شروع نہ کیا جائے جیسا کہ سوال میں پوچھا گیا ہے۔اور پھر اس کے بعد دوسری صف کو بھی امام کے پیچھے سے شروع کرکے دایئں بایئں جانب پھیلا دیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص463

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ