سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب پہلی صف میں جگہ نہ ہو تو؟

  • 10245
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 828

سوال

جب پہلی صف میں جگہ نہ ہو تو؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نمازی مسجد میں داخل ہو اور وہ پہلی صف میں کوئی جگہ نہ پائے تو کیا اس کے لئے یہ جائز ہے کہ پہلی صف سے کسی انسان کو پیچھے کھینچ کر لے یا اس صورت میں کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور وہ دیکھے کہ تمام صفیں مکمل ہیں۔کسی بھی صف میں کوئی جگہ نہیں تو اس چاہیے کہ انتظار کرے حتیٰ کہ اسے جگہ مل جائے یاکوئی اور نمازی آجائے یا وہ امام کی دایئں جانب صف بنالے اس کے لئے یہ جائز نہیں کہ صف میں سے کسی کو پیچھے کھینچے کیونکہ اس سلسلہ میں جو حدیث وارد ہے۔وہ ضعیف ہے۔صف سے آدمی کو پیچھے کھینچنے کی صورت میں صف میں خلاء پیدا ہوجائے گا۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم تو یہ ہے کہ صف کے خلاء کو پرکردیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص354

محدث فتویٰ

تبصرے