الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دبر میں جماع کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کو لعنتی قرار دیا ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا ) سنن أبي داؤد،كِتَابُ النِّكَاحِ:2162) (صحيح)
ملعون ہے وہ شخص جو بیوی سے دبر میں مباشرت کرتا ہے۔
اگر خاوند بیوی کے بار بار سمجھانے کے باوجود اس گناہ سے باز نہیں آتا، تو وہ اپنے اہل خانہ میں سے کسی راز دان اور صاحب بصیرت شخص کو بتائے، وہ اس کو احسن طریقے سے نصحیت کرے اور اس عمل کے شرعی ، اخلاقی اور طبی لحاظ سے نقصانات کے بارے میں خبر دار کرے۔ اگر پھر بھی وہ باز نہیں آتا تو بیوی خاوند کو اپنے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے دے، اگر وہ زبردستی کرتا ہے تو خلع لے لے۔
والله أعلم بالصواب.