سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

توحیدی گروہ سے مراد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سوال: جناب توحیدی گروہ سے کون لوگ مراد ہیں؟ اور ان کے مسلک اہلحدیث سے کیا اختلافات ہیں؟ کیا یہ مسلمانوں ہی کا ایک گروہ ہے یا ان کے متعلق ہماری رائے کچھ اور ہونی چاہئے؟

  • 69
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 470

سوال

توحیدی گروہ سے مراد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سوال: جناب توحیدی گروہ سے کون لوگ مراد ہیں؟ اور ان کے مسلک اہلحدیث سے کیا اختلافات ہیں؟ کیا یہ مسلمانوں ہی کا ایک گروہ ہے یا ان کے متعلق ہماری رائے کچھ اور ہونی چاہئے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس گروہ کے کسی رکن سے میری بالمشافہ ابھی تک بات نہیں ہوسکی البتہ ہمارے ایک دوست محترم عابد الٰہی صاحب مدرس جامعہ اسلامیہ المعہد العالی مریدکے کی کچھ مناظرے ان کے اراکین سے ہوتے رہے ہیں ان میں سے ملنے والی معلومات کے مطابق توحیدی گروہ کے متعلق کچھ اس طر ح ہے: گوجرانوالہ کے قریب سادھوکی قصبہ کا رہائشی ایوب جو کہ اہلحدیث تھا اور وہ جماعت المسلمین کا رکن تھا۔ لاہور سوڈیوال میں رہائش پذیر بزرگ ڈاکٹر شجاع اللہ کے ساتھیوں میں سے تھا۔ جب یہ لوگ جماعت المسلمین سے علیحدہ ہوئے تو فکری اختلافات کی وجہ سے مختلف گروپوں میں تقسیم ہوگئے۔ ڈاکٹر شجاع اللہ لاہور میں اور ایوب توحیدی سادھوکی میں اپنی فکر شائع کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے نظریات میں طاغوت سےبراء ت، شاہ ولی اللہ جیسے بزرگ کہ جن کی کتابوں میں کوئی عقیدہ سے متعلق قابل اعتراض تحریریں ہیں ان کی تکفیر قرآنی تعویذ کے شرکیہ ہونے کا مسئلہ جیسے اختلافات ہیں او راہلحدیث سے انہی معاملات سے تشدد میں فرق ہے۔ ایوب توحیدی کی فکر کے حاملین کو توحیدی کہتے ہیں۔

وبالله التوفيق

محدث کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے