سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآنی اور غیر قرآنی وحی میں فرق کیسے کرتے تھے؟
  • 6315
  • تاریخ اشاعت : 2026-01-28
  • مشاہدات : 19

سوال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآنی وحی اور غیر قرآنی وحی میں کیسے فرق کرتے تھے ؟ کیا وحی کے ساتھ یہ بھی جبریل علیہ السلام بتاتے تھے ؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے علم کے مطابق احادیث مبارکہ میں اس امر کی وضاحت نہیں ہے کہ آپ قرآن ،  سنت اور حدیث قدسی میں فرق کیسے کرتے تھے، لیکن ایک بات واضح ہے کہ قرآن مجید کے الفاظ کلام الہی اور معجزہ ہیں، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قرآن اور غیر قرآن میں فرق کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ عین ممکن ہے جبریل علیہ السلام وضاحت کرتے ہوں، کیونکہ قرآنی آیات کی ترتیب اللہ تعالی کی طرف سے ہے، یعنی جبریل علیہ السلام کلام الہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ  وسلم کو پہنچاتے  تھے، اور یہ بھی بتاتے تھے کہ یہ آیت کس سورت میں، کس آیت کے بعد رکھنی ہے، اس امر سے بھی قرآن اور غیر قرآن میں فرق کرنا ممکن تھا کیونکہ حدیث قدسی وغیرہ میں  ترتیب کا کوئی ایسا معاملہ نہیں تھا۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے