سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

’’یہ میری امت کی نماز ہے‘‘ ، حدیث کی تحقیق

  • 5959
  • تاریخ اشاعت : 2025-05-01
  • مشاہدات : 41

سوال

سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، پہلے مردوں نے صف باندھی پھر لڑکوں نے اس کے بعد آپ (ﷺ) نے نماز پڑھائی پھر آپ (ﷺ) نے فرمایا : یہ میری امت کی نماز ہے ” (ابوداود: ۶۷۷ و سندہ حسن، و حسنہ ابن الملقن فی تحفۃ المحتاج : ۵۴۸ اس حدیث کو البانی رحمہ اللّٰہ نے ضعیف قرار دیا ہے اس بات کی تصدیق کرائیں۔ اس بات کی تصدیق کرائیں

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں  مذکور حدیث کا عربی متن درج ذیل ہے:

حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا بُدَيْلٌ حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَهُمْ الْغِلْمَانَ ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَهُ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا صَلَاةُ قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَالَ صَلَاةُ أُمَّتِي (سنن أبي داود، كتاب تفريع أبواب الصفوف: 677)

اس حدیث کو امام البانی رحمہ اللہ نے شہر بن حوشب راوی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔  تفصیل کے لیے دیکھیں: ضعیف سنن ابی داود: 105

والله أعلم بالصواب.

تبصرے