سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مریض کو چیک کرتے ہوئے اس کے پاؤں قبلہ رخ كرنا

  • 5755
  • تاریخ اشاعت : 2025-04-12
  • مشاہدات : 18

سوال

میرے کلینک میں سیٹنگ ایسی ہے کہ مریض چیک کرتے وقت اس کے پاؤں قبلہ کی طرف ہوجاتے ہیں، تو کیا مریض یا میں گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں؟ کلینک میں اوركسی طرح سے سیٹینگ ممکن نہیں ہے۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث مبارکہ میں قضائے حاجت کرتے ہوئے قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرنے کی ممانعت بیان ہوئی ہے، لیکن اس کے علاوہ دیگر حالتوں میں قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کی ممانعت کا ذکر نہیں ہے، اس لیے اگر مریض کے پاؤں قبلہ کی طرف ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے