سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

صبح وشام کے اذکار کا وقت

  • 5677
  • تاریخ اشاعت : 2025-01-21
  • مشاہدات : 39

سوال

صبح اور شام کے اذکار کا مقرر وقت کيا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان کو چاہیے کہ صبح کے اذکار طلوع فجر سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک کرلے۔ اگر کسی وجہ سے اس وقت میں اذکار نہیں کر سکا تو چاشت کی نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے (یعنی ظہر کے وقت سے تھوڑی دیر پہلے )  تک صبح کے اذکار کر سکتا ہے۔

شام كے اذكار  عصر سے مغرب  تک کرنے چاہیئں ۔ اگر کسی وجہ سے اس وقت نہیں کر سکا تو  رات كے تہائی حصے تک شام کے اذکار کر سکتا ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ (ق:39)

 اور سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر۔

اور فرمایا:

وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالأِبْكَارِ (غافر:55)

اوردن کے پچھلے اور پہلے پہر اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کر۔

والله أعلم بالصواب.

تبصرے