سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مثانہ کے عارضہ کی وجہ سے پاکستان کی بجائے مدینہ منورہ سے عمرہ کی نیت کرنا

  • 5673
  • تاریخ اشاعت : 2025-02-06
  • مشاہدات : 39

سوال

میں کچھ مثانہ کے عارضہ کے باعث پاکستان سے عمرے کا احرام نہیں پہن سکتا۔ کیا میں عمرہ کی نیت سے پہلے مدینہ منورہ جا کے وہاں سے نیت کر کے احرام پہن سکتا ہوں؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ  پاکستان سے مدینہ منورہ عمرہ کی نیت سے نہیں، بلکہ مسجد نبوی کی زیارت کے قصد سے جائیں، وہاں سے مکہ مکرمہ چلیں جائیں اور ذو الحلیفہ جو مدینہ والوں کا میقات ہے سے عمرہ  کی نیت کر لیں۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے