الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وضو کرتے ہوئے باتیں کرنا منع نہیں ہے، لیکن انسان کو چاہیے کہ دوران وضو اس کے دل میں یہ بات مستحضرہو کہ وہ اللہ کے حکم کی پیروی میں منہ، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ دھو رہا ہے۔ جب وہ باتیں کرے گا تو یہ نیت ختم ہو جائے گی، اس لیے بہتر یہی ہے کہ باتیں نہ کرے۔
والله أعلم بالصواب.