الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سيدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ (سنن ترمذي، أَبْوَابُ السَّفَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ: 586)
جس نے نمازِ فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا‘‘۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پورا، پورا، پورا، یعنی حج وعمرے کا پورا ثواب۔
اس حديث كو علامہ ابن باز رحمہ اللہ ، امام البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ (مجموع فتاوى ابن باز (26/69)، السلسلة الصحیحة:3403)
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی