سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا نماز میں اونگھنا نفاق کی نشانی ہے؟

  • 5428
  • تاریخ اشاعت : 2024-08-17
  • مشاہدات : 65

سوال

کیا نماز میں اونگھنا نفاق کی نشانی ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث نہیں ہے جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ نماز میں اونگھنا نفاق کی علامت ہے۔

بعض احادیث میں یہ ضرور آتا ہے کہ عشاء اور فجر کی نماز منافق پربھاری ہوتی ہے۔

 سيدنا ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

لَيْسَ صَلاَةٌ أَثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنَ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا (صحيح البخاري، الأذان: 657)

فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ اور کوئی نماز منافقین پر گراں نہیں ہے۔ اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (ثواب) ہے تو ان کے لیے ضرور حاضر ہوں اگرچہ انہیں گھٹنوں اور سرینوں کے بل چل کر آنا پڑے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے