سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام كے ساتھ لیٹ شامل ہونے والا اپنی نماز کیسے ادا کرے گا؟

  • 5416
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-18
  • مشاہدات : 5

سوال

اگر کوئی شخص چوتھی رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوتا ہے، تو وه اپنی نماز کیسے ادا کرے گا؟ حدیث رسول اور صحابہ کرام کے آثار کے حوالوں کے ساتھ جواب دینا۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی شخص باجماعت نماز میں لیٹ شامل ہو۔ امام صاحب ایک یا ایک سے زائد رکعات پڑھا چکے ہوں، تو مقتدی امام کے ساتھ اپنی شروع کی نمازادا کرے گا۔  یعنی اگروہ امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں شامل ہوا ہو، تو امام صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا،  کیونکہ امام کی چوتھی رکعت ہے،  لیکن لیٹ شامل ہونے والے کی پہلی رکعت ہو گی اور وہ ثناء،سورہ فاتحہ اور ساتھ کوئی سورت پڑھے گا۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورت تلاوت کرے گا اور تشہد کے لیے بیٹھے گا۔ پھر کھڑا ہو کر  تیسری اور چوتھی رکعت ادا کرے گا۔

سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا (صحيح البخاري، الأذان: 635، صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة: 602)

جس قدر نماز ملے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے