الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سيدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی کام کا ارادہ کرتے تو یہ دعا فرماتے: "اَللَّهُمَّ خِرْ لِي وَ اخْتَرْ لِي"
اس حدیث کو امام ترمذی نے سنن ترمذی میں، ابو یعلی نے مسند ابی یعلی میں او ر امام بزار نے مسندبزار میں نقل کیا ہے۔
)سنن ترمذي، أبواب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: 3516، البزار: 59، أبو يعلى: 44)
امام البانی رحمہ اللہ نے السلسلۃ الضعیفۃ میں اور حسین سلیم اسد نے مسند ابی یعلی کی تحقیق میں اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔ (السلسلة الضعيفة: 1515، مسند أبي يعلى بتحقيق حسين سليم اسد)
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی