سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگر كتا کسی برتن کو چاٹ جائے تو برتن کیسے پاک ہو گا؟

  • 5377
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 156

سوال

اگر كتا کسی برتن کو چاٹ جائے تو اس کو کیسے پاک کیا جائے گا؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس برتن میں کتا چاٹ جائےاسے سات مرتبہ پانی کے ساتھ دھونا ضروری ہے، ایک مرتبہ مٹی کے ساتھ دھویا جائے گا۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مِرَارٍ (صحيح مسلم، الطهارة: 279)

جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا زبان کے ساتھ پی لے تو وہ اس چیز کو بہا دے، پھربرتن کو سات دفعہ دھو لے۔

دوسری حدیث میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ (صحيح مسلم، الطهارة: 279)

جب تمہارے برتن میں سے کتا پی لے، تو اس کی طہارت (پاک ہونا) یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے،  پہلی دفعہ مٹی  کے  ساتھ دھوئے۔

مندرجہ بالا دونوں حديثوں ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے كتے كى نجاست كو پاك كرنے كى كيفيت بيان فرمائى ہے كہ برتن سات بار دھويا جائے جن ميں ايك بار مٹى كے ساتھ دھونا بھى شامل ہے۔

والله أعلم بالصواب.

تبصرے