سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کبڑے آدمی کا امامت کروانا

  • 5350
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 191

سوال

کیا کبڑے آدمی کی امامت جائزہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

كبڑے آدمی کی اپنی نمازدرست ہے لہٰذا اس کی امامت بھی درست ہے، کیونکہ علماء کے ہاں معروف قاعدہ ہے: مَنْ صَحَّتْ صَلَاتُهُ صَحَّتْ إمَامَتُهُ (جس کی اپنی نماز صحیح ہے اس کا نماز میں امام بننا بھی صحیح ہے) (ديکھیں: سبل السلام از صنعانی، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 373)

تاہم کوشش ہونی چاہیے کہ صحت مند آدمی نماز پڑھائے۔ بوقت ِضرورت ایسے آدمی کی امامت بھی درست ہے۔

والله أعلم بالصواب.

تبصرے