سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا قربانی کے گوشت سے ولیمہ کرناجائز ہے؟

  • 5342
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 280

سوال

کیا قربانی کے گوشت سے ولیمہ کرناجائز ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کا گوشت انسان کو خود بھی کھانا چاہیے ، اپنے اہل وعیال کو بھی کھلائے اور فقیروں مسکینوں کوبھی کھلائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ (الحج:28)

سوان میں سے کھاؤ اورتنگ دست محتاج کو کھلاؤ۔

اور فرمایا:

فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ (الحج:36)

تو ان سے کچھ کھاؤ اورقناعت کرنے والے کو کھلاؤ۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آپﷺ نے پہلے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا تھا پھر فرمایا: میں نے تو تمھیں ان خانہ بدوشوں کی وجہ سے منع کیا تھا جو اس وقت بمشکل آپائے تھے۔ اب (قربانی کا گو شت) کھاؤ، ذخيره كرو اور صدقہ کرو۔

1. اس لیے افضل یہ ہے کہ انسان قربانی کا گوشت سارا خود ہی نہ کھا لے، بلکہ خود بھی کھائے، اپنے اہل وعیال کو بھی کھلائے اور فقیروں مسکینوں کوبھی کھلائے۔

2. اگر وہ کچھ صدقہ کر کے باقی کے گوشت سے ولیمہ کر لے تو جائز ہے ۔

والله أعلم بالصواب.

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال صاحب حفظہ اللہ

 

تبصرے