سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم سموکنگ حرام یا حلال ؟ اور کیا شراب کی حرمت کی طرح اسکو بھی حرام کہنا صحیح رہے گا ؟

  • 53
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 503

سوال

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم سموکنگ حرام یا حلال ؟ اور کیا شراب کی حرمت کی طرح اسکو بھی حرام کہنا صحیح رہے گا ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب سگریٹ نوشی کے نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ ان کو دیکھتے ہوئے اس کی حرمت میں کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا۔ لہٰذا ہر مسلمان کے لیے اس سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة (البقرۃ : 195) ’’اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔‘‘ دوسری جگہ ارشاد فرمایا: ولا تقتلوا أنفسكم إن الله كان بكم رحيماً (النساء :29) ’’اور اپنی جانوں کو قتل نہ کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرنے والے ہیں۔‘‘ ڈاکٹرز حضرات کے بقول سیگریٹ میں بہت سی مضر صحت چیزیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں نشہ بھی ہوتا ہے۔ اس لیے سیگریٹ نوشی جائز نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

تبصرے