سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

كيا نیلے پین سے لکھنا سنت ہے؟

  • 5262
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 233

سوال

کیا نیلے پین سے لکھنا سنت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خطوط بادشاہوں کوبھجوائے تھے وہ كس رنگ سے لکھے گئے تھے ؟ اگر بادشاہوں کے خطوط نیلے پین سے لکھے ہوئے تھے تو کیا نیلے پین سے لکھنا سنت ہوگا ؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید لکھوایا کرتے تھے۔ آپ نے مختلف علاقوں کے بادشاہوں کو خطوط  بھی بھجوائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے زمانے میں لکھنے کے جو وسائل تھے آپ نے وہ استعمال کیے، ہمارے زمانے میں لکھنے کے جو وسائل دستیاب ہیں وہ استعمال کیے جاسکتے ہیں کسی بھی رنگ کی روشنائی استعمال کرنے میں قباحت نہیں ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ عبد الخالق صاحب

3- فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد صاحب

تبصرے