سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

باجماعت نماز میں لیٹ شامل ہونے والا جورکعات امام کے ساتھ اداکرے گا کیا وہ اس کی شروع کی نماز ہوگی؟

  • 5153
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 172

سوال

میں نے امام کے پیچھے نماز پڑھی، امام صاحب دو رکعتیں پڑھا چکے تھے، امام کے سلام پھیرنے کے بعد میں اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کروں گا؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرکوئی شخص باجماعت نمازمیں لیٹ شامل ہو، امام صاحب ایک یا ایک سے زائد رکعات پڑھا چکے ہوں تو مقتدی امام کے ساتھ اپنی شروع کی نمازادا کرے گا، یعنی اگروہ امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شامل ہوا ہو تو امام صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا، کیونکہ امام کی تیسری رکعت ہے، لیکن لیٹ شامل ہونے والے کی پہلی رکعت ہوگی اوروہ ثناء ،سورہ فاتحہ اورساتھ کوئی سورت پڑھے گا۔ وہ امام کے ساتھ جو دو رکعتیں پڑھے گا وہ اس کی پہلی دو رکعتیں ہوں گی۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر تیسری اورچوتھی رکعت ادا کرے گا۔

سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا (صحيح البخاري، الأذان: 635، صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة: 602)

 جس قدر نمازملے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

تبصرے