سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر دوران وضو ترتیب بھول جائے یعنی پہلے ہاتھ دھو لے اور پھر منہ دھوئے تو کیا وضو ہو جاتا ہے؟ جزاکم الله خیرا

  • 51
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 513

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر دوران وضو ترتیب بھول جائے یعنی پہلے ہاتھ دھو لے اور پھر منہ دھوئے تو کیا وضو ہو جاتا ہے؟ جزاکم الله خیرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

راجح قول کے مطابق وضو میں ترتیب واجب ہے۔ امام شوکانی﷫ لکھتے ہیں: ’’وضو میں ترتیب واجب ہے اور غیر مرتب وضو کفایت نہیں کرتا۔‘‘ (السیل الجرار :1/87) جہاں تک وضو میں ترتیب بھول جانے کاتعلق ہے تو ہمارے نزدیک اس صورت میں وضو دہرانا پڑے گا۔ نبی کریمﷺنےایک دیہاتی سے کہا: ’’توضا کما أمرك الله‘‘ (بیہقی : 1/73) ’’اسی طرح وضو کرو جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔‘‘ شیخ صالح العثیمین لکھتے ہیں: أنه فرض والفرض لا يسقط بالنسيان ’’وضو میں ترتیب واجب ہے اور یہ بھول جانے سے ساقط نہیں ہوتی۔‘‘

وبالله التوفيق

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

تبصرے