سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مشين كے ذريعے جانورذبح کرنے کا حکم

  • 4949
  • تاریخ اشاعت : 2024-08-19
  • مشاہدات : 162

سوال

امریکہ میں مشین کے ذریعے جانور ذبح کیے جاتے ہیں اس کے حلال ہونے کے لے کیا شرطیں ہیں؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درج ذیل شروط کے ساتھ جدید آلات کے ذریعے ذبح کرنا جائزہے:

01. آلات تیزدھار والے ہوں اورحلق کیساتھ دیگررگوں کو بھی کاٹ دیں۔

02. اگر مشین ایک وقت میں متعدد جانور ذبح کرے تو  سب کیلئے ایک بار بسم الله پڑھنا کافی ہوگا۔

03. اگر كوئی شخص اپنے ہاتھ سے جانور ذبح کررہا ہو تو ہر جانور پرالگ سے بسم اللہ پڑھےگا۔

04. ذبح کرنے کی جگہ سے ذبح کرنا لازمی ہے، یعنی خوراک کی نالی سمیت خون کی دونوں یا کوئی ایک رگ لازمی کاٹی جائے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ (الأنعام: 121) 

’’اور اس میں سے مت کھاؤجس پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا۔

اور فرمایا:

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ  (البقرة: 173)

اس نے توتم پر صرف مردار اورخون اورخنزیر کا گوشت اور ہروہ چیزحرام کی ہے جس پر غیراللہ کا نام پکارا جائے۔

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ (صحيح البخاري، الذبائح والصيد: 5509، صحيح مسلم، الأضاحي: 1968)

جو چیز خون بہادے  اور جس (جانور) پر اللہ کا نام لیا گیا ہواسے کھاسکتے ہو۔

 اگر مشین سے ذبح کرتے وقت مندرجہ بالا شروط کا لحاظ رکھا جاتا ہو تومشین سے ذبح کیا ہوا جانور حلال ہو گا۔

 

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

01. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

02. فضیلۃ الشیخ عبد الخالق حفظہ اللہ

03. فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد حفظہ اللہ

تبصرے