الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمام سیرت نگاراس بات پر متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پر جب پہلی وحی نازل ہوئی اس وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی۔
یہ وحی کس مہینے یا کس دن نازل ہوئی اس میں اختلاف ہے، لیکن شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ ا للہ فرماتے ہیں کہ متعدددلائل اور قرائن میں غور وفکر کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر پہلی وحی اکیسویں رمضان کی رات، 10 اگست 610 عیسوی کو نازل ہوئی۔ (الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارکپوری، صفحہ نمبر 56)
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی