الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی انسان يا كسی جاندار کی تصویر سازی بذات خود گناہ کبیرہ اور ایک ناجائز فعل ہے، سيدنا عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ القِيَامَةِ المُصَوِّرُونَ۔ (صحيح البخاری، اللباس: 5950، صحيح مسلم، اللباس والزينة: 2109)
یقیناً اللہ تعالی کے ہاں قیامت کے روز سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اس امت کی افضل ترین ہستیاں ہیں۔ سینکڑوں قرآنی آیات اور متعدد احادیث میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعیں کے فضائل بیان کیے گئے ہیں، ان مقدس ہستیوں کا احترام کرنا ان کی عزت وتکریم کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا یا کسی بھی صحابی کی شبیہ بنانا جائز نہیں ہے اس میں ان کی توہین اور تحقیر ہے جس سے اجتناب ضروری ہے۔
والله أعلم بالصواب